وفاقی دارالحکومت میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے ، فینسی اورغیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے اور یہ نمبر پلیٹیں تیار اور فروخت کرنے والے عناصرکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار835 گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں آٹھ لاکھ 49ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے اقدامات کے بعد اسلام آباد میں مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے حد رفتار،سیٹ بیلٹ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے ،،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ،لین کی خلاف ورزی،غیر قانونی پارکنگ اور غیرقانونی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدائت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...