راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سکینڈل کی صورت اختیار کرگیا ‘تحقیقات ہونی چا ہیے:جاوید قصوری 

May 19, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سکینڈل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور تحقیقات ہونی چاہئیں۔ یہ کیس تحریک انصاف کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ کرپشن کرنے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو ،ان کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ تحریک انصاف کے اپنے افراد ہی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات بلا امتیاز اور شفاف انداز میں کی جائیں۔ آئے روز کرپشن کے بڑ ے بڑے سیکنڈلز سامنے آرہے ہیں۔ آٹا ، چینی، پٹرول مافیا وزیر اعظم کے ارد گرد ہے۔ جب تک کرپٹ افراد اقتدار پر قابض رہیں گے۔ اس وقت تک حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔  

مزیدخبریں