سابق حکمرانوں نے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا:افضل علی ورک  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین حاجی افضل علی ورک  نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت عوام کو بے وقوف نہ سمجھے قوم آگاہ ہے کہ عوامی پسماندگی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں جنہوں نے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا اڑھائی برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیا ہے، لاتعداد ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے ہیں ان منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا،  حاجی افضل علی ورک  نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کسی کو پراجیکٹس میں بے قاعدگی یا بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام مرتب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...