شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر جمیلہ یونس نے کہا ہے کہ ملک دشمن بیانیہ رکھنے والی قیادت اور انکے حواری ملک کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ ملکی خیر خواہی پر مبنی نہیں ملک اور ریاست سے وفا کا حلف اٹھانے والے لیگی رہنما اپنی قیادت کی خوشنودی میں اس قدر آگے بڑھ گئے کہ انہیں ملکی سلامتی کی بھی کوئی پرواہ نہیں ان سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں فوزیہ جاوید، مسرت ریحانہ ایڈووکیٹ، صائمہ ملک، کشور بی بی و دیگر خاتون رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، جمیلہ یونس نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانات دینے والے کھاتے پیتے پاکستان کا ہیں اور پاکستان کو ہی برا بھلا کہتے ہیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنانا چاہئے، شیخوپورہ کی عوام کسی صورت بھی ایسے بیانیہ رکھنے والے شخص کی حمایت نہیں کرسکتی جو ملک دشمنی پر مبنی ہو۔
لیگی رہنماؤں کو ملکی سلامتی کی بھی کوئی پرواہ نہیں:جمیلہ یونس
May 19, 2021