جھبراں (نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا کہ فلسطینی نہتے مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیںغزہ میں میڈیا ہاؤسز پر بمباری اور بچوں اور عورتوں پر وحشیانہ تشدد کرنے پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے مسلمان ممالک اسرائیلی جارحیت روکنے کے عزم کے ساتھ متحد ہو کر تشدد بند کرانے کیلئے کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، راناممتاز محمود مون خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور مسجد اقصٰی کی حفاظت کرنا پاکستان کے اوپر فرض ہے اور تمام عالم اسلام کو چاہئے کہ اسرائیلی کی بربریت کا مقابلہ کرکے فلسطینی مسلمانوں کواسرائیلی مظالم سے بچائیں انہوں نے اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے کہا کہ مسلمان ممالک نیا اتحاد تشکیل دیکر فلسطین کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھائیں تا کہ مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔
مسجد اقصٰی کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے :رانا ممتاز محمود
May 19, 2021