حکمرانوں کی نااہلی نے ملکی مسائل  میں اضافہ کیا :خالد جوئیہ 

کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا۔ حکومت کے پاس انتقام ،نفرت اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں نئی قیادت لانا ضروری ہو چکا ہے ۔مسلم لیگ ن کے بغیر ملک کو درپیش چیلینجز سے کوئی نہیں نمٹ سکتا ۔نااہل حکمرانوںنے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے غریب آدمی 2وقت کی روٹی کمانے سے قاصر ہے عوام تحریک انصاف کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...