لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر سٹریٹ‘ لنک فیصل سٹریٹ کرنال پور (اچھرہ) کے مکین گزشتہ 6 ماہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں۔ نیا سیوریج پائپ ڈالنے کیلئے نومبر 2020ء میں گلی کی کھدائی کی گئی جو تاحال دوبارہ تعمیر نہیں کی گئی جس سے گلی سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے اور گلی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔