اقوام متحدہ اور او آئی سی غزہ میں کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی :عبدالعزیز عابد 

May 19, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی غربی لاہور کے امیر عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی غزہ میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیںخاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کو انسانی حقوق کا مسئلہ ہی نہیں سمجھتیں یا وہ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتیں۔نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔شہری آبادیوں پر بمباری کرکے رہائشی عمارتوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ،بچے ، بوڑھے اور عورتیں مدد کیلئے دہائی دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںجماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام 21مئی بروز جمعہ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایات پر ملتان روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںسیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ، چوہدری عبدالقیوم گجر، صہیب شریف، چوہدری عبدالواحد، اکرم شاہین ، رضوان یوسف، حماد احمد، اکرم مغل، نثار عابد، فرحان سلیم، زاہد چشتی، انجینئر طلحہ عزیز، صادق امین، محمد حنیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں