لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان سے ملاقات میں سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کہا کہ تمام برانڈز ویکسی نیٹڈ سرٹیفائیڈ لوگوں کو رعایت دینے کی پیشکش کریں گے ۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ایسی کاروباری آفرز سے کووڈ ویکسی نیشن شہریوں کی مزید توجہ حاصل کر سکتی ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کووڈ شدید حالات میں بھی حکومت نے ای کامرس سروسز کی اجازت دی ہے۔صدر محمد شفیق نے کہا کہ سپر مارکٹ ایسوسی ایشن کے تمام 200 ممبرز ٹیکس پیئر اور رجسٹرڈ ہیں۔ صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کی تمام کووڈ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔
تمام برانڈز ویکسی نیٹڈ لوگوں کو رعایت دینے کی پیشکش کریں گے:سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن
May 19, 2021