شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور یہی طاقت عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتی ہے عوام کا ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے اس لئے ن لیگ نے ووٹ کے تقدس اور اس کی حرمت کی جو تحریک شروع کی ہے وہ عوام کی آواز بن چکی ہے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہاکہ اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر ایک آواز اٹھائے اور اسرائیل پر جنگی بنیاد کا مقدمہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمات بھی درج کرائے جائے ہماری حکومت اسرائیل اور کشمیر کے مظلوموں کی آواز بننے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے اور بے بنیاد غداری کے مقدمات درج کرارہی ہے جس سے عوام میں حکومت کیخلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے ۔ عمران خان غرور و تکبر سے نکل کر عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دے زبانی جمع خرچ کرنے سے کام نہیں چلے گا ۔
مسلم لیگ ن عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے : عمران اعجاز ڈوگر
May 19, 2021