اجنیانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی احمد صابر نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نہتے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور معصوم بچوں اور عورتوں تک کا قتل عام کیا جارہا ہے اسرائیل 70 سالوں سے مسلسل فلسطین کی آزادی اور عالمی انسا نی حقوق کو بری طرح پامال کر رہا ہے پاکستان کے عوام ان انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیںبیٹھیں گے ، اقوام متحدہ اپنا کلیدی رول ادا کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائے۔ سرائیل کی بمباری اور راکٹ حملوں سے غزہ کی پٹی پرآئے روز قیامت صغری کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں فلسطین کی مساجد کو ویران اور عمارتوں کو تباہ و برباد کر کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے اور زندگی کا نام و نشان مٹانے کی اسرائیلی ناپاک کوششیں جاری ہیں ۔