لاہور (خصوصی نامہ نگار)مختلف دینی و مذہبی رہنماوں کی طرف سے ممتاز عالم دین مولانا عبدالغفورسروہی کی اہلیہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا گیا ۔ گذشتہ روز انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا فہیم الدین، مفتی مطیع الرحمن، مولانا شبیر احمد، مولانا قاسم شاہ،مولانا عبدالحسیب، مفتی آصف محمود،مولانا طیب عثمان، مولانا اسرار احمد،مولانا محمد ایوب، مفتی محمد جمیل اور دیگر علماء و مذہبی راہنماوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مولانا عبدالغفورسروہی کی اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت
May 19, 2021