گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت گوجرانوالہ کے تحت ضلع بھر کے یو سی ایم اوز ماسٹر ٹرینرز کی پولیو پر ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس میں پولیو ٹیم کے افسران کو پولیو کے خاتمہ پر مختلف تکنیکس استعمال کرتے ہو ئے بنایا گیا ہے پولیو ٹیمیں مو ثر انفارمیشن اور لوگوں کے ساتھ بہتر رابطہ سازی سے پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر صو فیہ، ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر بلال ، سجاداحمد اور آفتاب احمد نے شرکاء کو بتایا کہ ان پولیو ورکرز کو سٹال طریقہ کار اور پریکٹیکل ورک کے ذریعے ٹرینڈ کیا جائے گا تاکہ ضلع بھر سے پولیو کے خاتمہ کو جلد ممکن بنایا جاسکے۔