سکیورٹی کونسل اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے :چوہدری سلیم بریا ر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدرچوہدری سلیم بریا ر نے فلسطینی مسلمان پر اسرائیلی بربریت اور بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم جمعہ کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔انہوںنے قومی اسمبلی سے فلسطینیوں سے یکجہتی کی قرارداد کی مشترکہ طور پر منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل اسرائیلی جارحیت فوری طور پر رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم کیے جائیں۔اسرائیلی فوج کا فلسطینی مسلمانوں پر حملہ دہشت گردی ہے پوری قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔مسلم لیگی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوکر بیت المقدس کے مسئلہ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے بیت المقدس فلسطین کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے تمام عالم اسلام کو قبلہ اول کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے اور عالمی سطح پر اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کرنی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...