بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت، طلب و رسد کا فرق کم ہو گا

May 19, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں  جندران ایکس4-  جندران ای۔ ایل بلاک صوبہ بلوچستان سے گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔یہاں پر او جی ڈی  ڈی سی ایل بطور آپریٹر سو فیصد  حصص کی مالک ہے۔ جندران ایکس4کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا۔ کنویں کی کھدائی1200 میٹر تک کی گئی۔ تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے  ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو1300  پاونڈز فی مربع انچ (  پی ایس آئی ) ہے۔ جندران ایکس4- کنویں کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔  اس مشترکہ منصوبہ سے ملکی ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ 

مزیدخبریں