محاصرے تلاشی آپریشن جاری کئی نوجوان گرفتار اشرف صحرائی بیوہ کو دل کادورہ

May 19, 2021

سرینگر (کے پی آئی ) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ بھارتی قابض فوج کے محاصرے اور تلاشی آپریشنز جاری ہیں قابض افواج نے مزید درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ،سرینگر میں منگل کو دوسرے روز بھی لوگوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں دونوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے کئے،حریت رہنماوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،پٹن میں ایک غیرمقامی شخص کی لاش برآمد کی گئی کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج کے وادی کے طول وعرض میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں، کئی علاقے بھارتی فوج کے محاصرے میںہیں اس دوران درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے،بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے ترکہ وانگام میں گھر وں پرچھاپوں کے دوران چھ نوجوانوں کو گرفتار کیاجن میںعرفان احمد، یاسر احمد، شعیب احمد ،آصف احمد کمار، ایک طالب علم اور دو بچوں کے والد شامل ہیں۔ سرینگر کے علاقے کھنموہ میں سڑکوں پر نکل کر زبردست بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے ۔ سینکڑوں مرد و خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شہید محمد اشرف صحرائی کی بیوہ کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا ہے ۔  کے پی آئی  کے مطابق سارہ اشرف کواپنے شوہر کی دوران حراست شہادت کے بعد قابض انتظامیہ کی طرف سے دوبیٹوں مجاہد صحرائی اور راشد صحرائی پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالاقانون لاگو کئے جانے کی اطلاع ملنے پر دل کا دورہ پڑا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے سرینگر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوجوانوں کو دوران حراست شہید کرنے پر قابض بھارتی فورسز کی مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری پبلک ریلیشنزبشیر احمد اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض فورسز کی یہ روایت بن چکی ہے کہ جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو وہ نہتے عوام پر فائرنگ کرتے ہیں جیسے وہ شکار سے لطف اندوز ہورہے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں