نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سمندری طوفان سے مختلف حادثات کے دوران 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی گجرات میں طوفان سے 16 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے۔ طوفان سے 40 ہزار درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ 2400 دیہات بجلی سے محروم ہو گئے۔ ممبئی کے ساحل کے قریب جہاز ڈوبنے کے حادثے کے نتیجے میں 96 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں سوار 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
بھارت سمندری طوفان سے 27ہلاک 16ہزار مکان تباہ 40ہزار درخت اکھڑ گئے
May 19, 2021