پاکستان میں کرپٹو کریسی کی حکومت، دھیان صرف کرپشن پرہے، احسن اقبال

May 19, 2021

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل مبینہ طور پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں ہوا،پاکستان میں کرپٹو کریسی کی حکومت ہے، حکومت کا دھیان صرف کرپشن پرہے۔احسن اقبال اور متفاح اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے رہائشی منصوبوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرکاری خزانے پر 60 ارب کا بوجھ ڈالا خاص لوگوں کو بچاکر سرکاری افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، حقائق سامنے آچکے، عمران خان اور عثمان بزدار  مبینہ طور پرمجرم ہیں لہذا وہ  ذمے داری قبول کرکے استعفیٰ دیں، یہ دونوں عہدوں پر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہوں گے، آپ نے ملک کا ستیاناس کردیا، کون جواب دے گا؟ قوم کو دھوکا دے کر آپ کام نہیں چلاسکتے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیر خزانہ تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔انہوں نے

مزیدخبریں