مظفرگڑھ(خبرنگار) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ مہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکو صارفین کوسروسرزفراہم کرناہماری ذمہ داری ہے سٹاف کمپنی کاامیج بہتربنانے میں اپنا کردار ادا کرے صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایاجائے۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کے وہ اپنے بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ وہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیا۔
شکایات کا ازالہ میپکو کی ترجیحات میں شامل :مہرنذرمحمدڈب
May 19, 2021