جعلی اکاؤنٹس کیس،  بریت درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

May 19, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کیس میں یونس قدوائی کو غیرقانونی طور پر مراعات پلاٹوں کی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، وکیل صفائی ارشد تبریز اور قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے اور قدیر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے ملزم سمیع الدین ، حسین سید اور متانت علی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے جس کے دوران وکیل صفائی نے دلائل میں متعلقہ فیصلے پیش کرنے کے لئے وقت مانگ لیا،عدالت نے ملزم کی بریت کی ایپل سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں