نواب شاہ(بیورورپورٹ)اسرائیلی دہشت گردی و میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں شریک صحافیوں کی صہونی بربریت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنماوں کی اپیل پر نواب شاہ کے صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ صحافیوں نے صہونی ریاست اسرئیل کی نہتے مظلوم فلسطینی عوام پر دہشت گردانہ حملوں کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر صحافی اکرم شہزاد،عمران کاشف ابڑو ،فدا حسین چانڈیو ،مشڑف بھٹی ،،اسد بخاری،امتیاز کیریو،حبیب اللہ ابڑو،اکرم چانڈیو، وحید کھوسواور مزمل چانڈیو نے کہا نہتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائل نے ظلم و بربریت کے پہاڑ گرادئے ہیں ہم اسرائیلی افواج کے بزدلانہ فوجی حملوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے فل فور بند کرائے جائیں اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھر پور مدد کرے
اسرائیلی کی فلسطینیوں پربمباری کیخلاف نواب شاہ کے صحافی سراپااحتجاج
May 19, 2021