ملتان (سپیشل رپورٹر) ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام عالمی میوزیم ڈے منایا گیا اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا کہ عالمی میوزیم ڈے منانے کا مقصد عوام کو اپنی تہذیب و ثقافت اور ماضی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان کی تاریخ 5ہزار سال پرانی ہے یہاں کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے محکمہ آثار قدیمہ موثر اقدامات کرے کیونکہ یہاں کی تہذیب، ثقافت ہی ہماری پہچان ہے انہوں نے کہا کہ ملتان میں میوزیم کیلئے چوک گھنٹہ گھر کی عمارت، قلعہ کہنہ قاسم باغ یا پھر ای لیباریری کومستقبل بنیادوں پرمیوزیم بنایاجائے تاکہ تاریخی ورثہ محفوظ ہو انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کی فصیل کو اس کی اصلی حالت میں بحال کیا جائے اس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان میں ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا اس موقع پر شوکت بدر، میاں وقاص فرید، رانا اسلم ساغر نے کہا کہ ملتان تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے حکومت شہر کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ اٹلی کے تعاون سے والڈ سٹریٹ منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ملتان کے تاریخی گیٹوں کو اس کی اصلی حالت میں بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملتان چوک دولت گیٹ کا وجود مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے گیٹ کا مرکزی حصہ کے نشانات دولت گیٹ النگ کے رہائشی علاقے میں اب بھی موجود ہیں اس کو بحال کیا جائے تاکہ ملتان کا تاریخی ورثہ محفوظ ہو۔