ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز گیٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گیٹ، باروم گیٹ اور وکلاء گیٹ پر ہائیڈرالک وہیکل بریکر نصب کردیے گئے۔ بریکر ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں جو باہر سے آنے والی گاڑیوں کو باآسانی روک کر چیکنگ کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ وکلا نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ججز، وکلاء اور سائلین کی سیکورٹی سخت کرنا اہم اقدام ہے۔