راجن پور(نمائندہ نوائے وقت )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر علاقہ پچادھ میں صحابی رسول سہل بن عدی انصاری کی مزار کی تحقیق اور جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ ،مولانا قاری نور الحسن،قاری محمود قاسمی ،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی،ایکسین بلڈنگ،ایکسین پبلک ہیلتھ ،ایکسین روڈ اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ صحابی رسول ؐکی دربار کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ضلع راجن پور کے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں واقع دربار پر آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔دربار تک روڈ ،پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے تین دن کا وقت دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ نہ صرف آنے والے زائرین کے لئے سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں کے لئے بھی فائدہ ہوگا۔