قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) قلعہ دیدار سنگھ اور گرد ونواح میں شام کا سورج ڈھلتے ہی گیس بند ہوجاتی ہے، جس سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ماہ شوال کے روزے رکھنے والے مسلمان بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ صبح 8 بجے گیس کی سپلائی دوبارہ بحال کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی نادرن گیس کے ذمہ دارن فیکٹری مالکان کو رات کو گیس مہیا کرتے ہیں ،مقامی منتخب ایم این اے، ایم پی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کو یہ مسئلہ حل کروانے کیلئے کہا گیا لیکن بے سود رہا ان کی پراسرا خاموشی پر بھی عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔