گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومتی احکامات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کودوبارہ فعال کر دیا گیا ہے چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل نے بتایا کہ ابتدائی طورپر کرونا وائرس کے بڑھتے خطرا ت کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا جس کو اب کرونا ایس او پی پر سخت عمل درآمد کرواتے ہوئے کھول دیا گیا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کی بابت تمام امور جن میں انٹر نیشنل لائسنس ،ڈپلیکیٹ لائسنس،تجدید لائسنس،فریش ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر لائسنس ،تما م لائسنس پراسس فعال کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں شہری کسی بھی قسم کی مزید رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔سی ٹی او نے امیدواران کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہری ماسک کا استعمال کریں،سماجی فاصلے کو برقرار رکھیںاور گورنمنٹ کی طرف سے جاری شدہ ایس او پی عمل کریں۔
گوجرانوالہ: ڈرائیونگ لائسنس برانچ کودوبارہ فعال کر دیا گیا
May 19, 2021