گوجرانوالہ: گوداموں پرچھاپے،گندم کی ساڑھے 6ہزار بوریاں برآمد

May 19, 2021

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر  وزیر آباد عامر محمودنے جامکے چٹھہ میں رمضان رائس ملز اور نیشنل رائس ملز پر چھاپوں کے دوران 4932 بوری اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے نجی گودام سے 1500 بوری گندم تحویل میں لے لیں, تحویل میں لی گئی گندم  متعلقہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراور ریونیو افسران کی نگرانی میں گوداموں میں منتقل کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم خریداری کی جو پالیسی جاری کی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے اور سمگل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کاروائیاں جاری رکھیں، گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں اسی شدت سے جاری رکھی جائیں۔

مزیدخبریں