وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم 2025 میں مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شاہی بالا، ریگی للمہ پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس کی مزدوروں میں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ ماضی میں کسی نے بھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا، مدینہ کی ریاست پر اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں،میرا سب سے پہلا اور بنیادی مقصد مافیا کو این آر او دینے کے بجاۓ قانون کے نیچے لانا ہے، پاکستان بہت بڑےخواب کانام تھا، مدینہ کی ریاست میں تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، موجودہ حکومت شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےتھا کہ پاکستان میں غریب کیلئےجیل اورطاقتورکیلئےاین آراوہے، سارامافیااکٹھاہوکراین آراولینےکی کوشش کررہاہے،
امیراورغریب کےلیےالگ الگ قانون سےپاکستان تباہ ہوا،ہمارے 5سال پورے ہونے پر صحت کا انقلاب آئے گا۔