این سی او سی کا اجلاس, 5فیصد سے کم کورونا پھیلائو والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

May 19, 2021 | 17:55

ویب ڈیسک

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس,اجلاس کے دوران ملک کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا .اجلاس میں 5فیصد سے کم کورونا پھیلائو والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے.اجلاس میں سیاحتی مراکز کو ایس او پیز کی سخت شرائط کے ساتھ کھولنے کا   فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں آؤٹ ڈور ریستوران رات 12 بجے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ،ٹیک اوے ریسٹورنٹس ہفتے میں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی. مزاروں ،سینماہالز،ان ڈور ڈائننگ،جمز،تفریح پارکس کی بندش برقراررہے گی.تاہم واکنگ ٹریکس ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ کھلے رہیں گے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مذہبی،ثقافتی اورتفریح سرگرمیوں والےاجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی,22مئی سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن پابندی ہوگی, پبک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصدمسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی,ریلوے سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی.

مزیدخبریں