مقامی عدالت نے جہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )مقامی عدالت نے جہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی ہے۔ دوران کیس کی سماعت جہانگیر ترین کے وکیل برسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ہر بندے نے ایف آئی اے کی انوسٹی گیشن جوائن کی ہے ،ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے فوری طور پر تفتیش مکمل کرے آئندہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔ایف آئی اے دوبارہ وقت نہ مانگے اگر آئندہ سماعت تک انوسٹی گیشن مکمل نہ کی گئی تو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ سیشن کورٹ نے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ جو ڈیٹا فراہم کیا گیا اس کا جائزہ لینا ہے ،عدالت ہمیں مہلت دے تاکہ انوسٹی گیشن مکمل ہو سکے جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ آپ ہر بار کہہ دیتے ہیں انکوائری کرنا ہے، آپ عدالتوں سے التوا پر التوا مانگتے ہیں ،آپ پہلے تفتیش مکمل کرتے پھر عدالت آتے تو بہتر نہ ہوتا ۔

ای پیپر دی نیشن