لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کل رات کے عشائیہ میں میڈیا کو ایک غلط فہمی ہوگئی ہم پی ٹی آئی میں تھے ، ہیں اور رہیں گے، اس گروپ کے تمام فیصلے اجتماعی ہونگے ،یہ گروپ تین مہینے سے بنا ہوا ہے، تاثر غلط ہے کہ کل بنا ۔وہ عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دباو ڈالنا شروع کر دیا ،افسران کے تبادلے شروع کر دئیے گئے ہیں، پنجاب حکومت اتقامی کارروائیاں بند کر کے ایم پی ایز سے بات کرے ،وزیراعظم نے علی ظفر سے کہا کہ دونوں فریقین سے ملیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، الگ گروپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے ۔