لندن(آئی این پی) انگلینڈ نے نیوزی لیںڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔برینڈن میک کولم کے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد انگلش ٹیم میں تجزبہ کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ہیری بروک اور متیھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز میں بین اسٹوکس کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بالنگ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی ایکشن میں نظر آئے گی، دونوں بالرز کی جوڑی نے انگلینڈ کے لیے 1 ہزار 177 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔دوسری جانب انگلش ٹیم کو تین پلئیرز کی انجریز کا سامنا ہے جس میں ثاقب محمود، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔انگلینڈ اسکواڈ میںکپتان بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، جونی بیرسٹو، جو روٹ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین فوکس، جیک لیچ، ایلکس لیز، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس اور اولی پوپ شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا۔