سری لنکا میں پٹرول کی شدید قلت‘ صرف ایمبولینسز چل سکیں گی

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے۔ اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پٹرول دیا جا سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے پارلیمنٹ میں سوال کے جواب میں ارکان کو بتایا کہ کولمبو پورٹ پر پٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجود ہے لیکن پٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کیلئے ڈالرز نہیں ہیں۔ وزیر برائے بجلی اور توانائی نے مزید کہا کہ مالی بحران شدید تر ہوتاجا رہا ہے۔ پٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔ ہم فنڈز تلاش کر رہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں پٹرول کا صرف اتنا ذخیرہ رہ گیا ہے جو ایمبولینس کے استعمال میں آئے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں۔ اس ہفتے کے آخر تک پٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...