ڈونگہ بونگہ میں نوائے وقت کے نامہ نگار ظاہر شاد وٹو انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت 

May 19, 2022

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) ڈونگہ بونگہ میں نوائے وقت کے نامہ نگار محمد ظاہر شاد وٹو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں مقامی وکلائ، معززین شہر، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق ڈونگہ بونگہ میں نوائے وقت کے نامہ نگار و سینئر بزرگ صحافی و صدر نیشنل پریس کلب محمد ظاہر شاد وٹو چند دن قبل برین ہیمرج کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیے گئے۔ جہاں ان کا کئی روز علاج معالجہ چلتا رہا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ جس کا عزیز واقارب کے علاوہ علاقہ کے لوگوں کو شدید غم ہوا۔ مرحوم محمد ظاہر شاد وٹو کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ اہلحدیث گؤ شالہ بہاول نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔

مزیدخبریں