لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ سری لنکن شہری نے پریانتھا کمارا کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت گوجر انوالہ کی طرف سے واقعہ کے ایک ملزم بلال ولد ندیم کی بر یت کے خلاف اور سزا پانے والے 79ملزمان کی سزا میں اضافے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے 8ملزمان کی سزا بڑھا کر سزائے موت دی جائے،سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے اس بارے میں بتایا کہ ٹرائل میں عدالت نے ملزم بلال ولدندیم کو بے قصور قرار دے کر رہا کر دیا تھا مگر محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم ندیم بھی اس واقعہ میں شریک جرم تھا چنانچہ ملزم کا جرم ثابت کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری اپیلزعصمت اللہ خان نے اس بارے میں بتایا کہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کی ہجوم کے ہاتھو ں ہلاکت کے اندوہناک واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنا ضروری ہے۔
سری لنکن شہری قتل کیس‘ 79 ملزموں کی سزا میں اضافے کیلئے درخواست دائر
May 19, 2022