وزیر انسانی حقوق نے پشاور میں 2 سکھوں ‘ اوکاڑہ میں قادیانی کمیونٹی کے رکن کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے پشاور میں دو سکھ تاجروں اور  ضلع اوکاڑہ میں قادیانی کمیونٹی کے ایک ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیر کی ہدایت پر متعلقہ علاقوں کے پولیس افسران سے دونوں واقعات کی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن