سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) نہر اپر چناب الیوالی پل کے قریب پائوں پانی میں ڈبوتے 2 نوجوان اچانک پائوں پھسلنے کے باعث گہرے پانیوں میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سمبڑیال موڑ کا رہائشی 18سالہ طلحہ اور بھوپالوالہ کا 17سالہ نوجوان عبداللہ شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ٹیمیں ڈوبنے والے نوجوانوں کی نعشوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موڑ سمبڑیال کے رہائشی محمد لطیف کا تقریباً 18سالہ بیٹا طلحہ اور قصبہ بھوپالوالہ کے رہائشی محنت کش محمد ناصر کا 17 سالہ بیٹا عبداللہ جو آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں۔