اسلام آ باد (آئی این پی ) ہائیکورٹ میں احسن اقبال کی نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں درخواست بریت زیر سماعت ہونے پر عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور احسن اقبال کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں ہے۔عدالت نے کیس پرسماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کردی۔