امریکی تفتیش کاروں نے طیارہ حادثے کی معلومات ظاہر نہ کرنے کی تصدیق کی، چینی ایوی ایشن ریگولیٹر

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں حصہ لینے والے امریکی تفتیش کاروں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے میڈیا کو متعلقہ معلومات جاری نہیں کی ہیں۔چین کے شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر سی اے اے سی نے بدھ کو بتایا کہ  تحقیقات میں مدد کرنیوالے یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کاروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہوں نے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے اے سی)کے ساتھ بین الاقوامی شہری ہوابازی کنونشن کے ضمیمہ 13کے فریم ورک کی ضروریات کے مطابق تعاون کیا ہے۔یہ بیان 21 مارچ کو چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایم یو 5735کے حادثے کی وجہ سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔سی اے اے سی نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجہ کی شناخت کیلئے پیشہ ورانہ تکنیکی امداد فراہم کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن