بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔جنوبی افریقہ کی وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون نلیڈی پانڈور ، برازیل کے وزیرخارجہ کارلوس فرانکا ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر اجلاس میں شرکت کرینگے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران برکس وزرائے خارجہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے مابین "برکس پلس" مکالمہ کرینگے۔
چینی وزیرخارجہ ویڈیولنک کے ذریعے برکس وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کرینگے
May 19, 2022