بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے منتخب صدر فرڈیننڈ رومیوالڈیز ما رکوس سے باہمی تعلقات اور خطے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بدھ کی صبح ٹیلی فونک گفتگو میں شی نے مارکوس کو فلپائن کا صدر منتخب ہونے پر ایک بار بھر مبارکباد دی۔صدر شی نے کہا کہ مارکوس نے چین-فلپائن تعلقات کی ترقی میں حصہ لیا ہے اور اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ صدر شی نے مارکوس کو چین۔ فلپائن تعلقات کا معمار، مددگار اور حامی دوست قرار دیا۔ایک فلپائنی کہاوت" اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کہاں سے آئے ہیں تو آپ زیادہ دور نہیں جا سکتے" کا حوالہ دیتے ہوئے شی نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو دو طرفہ دوستی کو آگے بڑھانے کے اصل عزم کے ساتھ کھڑے رہنا چا ہئیے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو عمومی رجحان کو بھی ضرور سمجھنا چا ہئیے، اور نئے دور میں باہمی دوستی، تعاون کے لا ئحہ عمل پر چلتے ہوئے چین۔فلپائن دوستی کی عظیم الشان کہانی لکھنی چا ہئیے تاکہ دو طرفہ روشن مستقبل کا آغاز کیا جا سکے۔
چینی صدر کی فلپائن کے منتخب صدر سے فون پر گفتگو، تعلقات پر تبادلہ خیال
May 19, 2022