عمران ذاتیات کی گھٹیا سیاست کرنے سے باز رہیں:نیئر بخاری 


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی  نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کی بدزبانی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے تنبہیہ کی ہے کہ ذاتیات کی گھٹیا سیاست سے باز رہیں اس سے قبل۔کہ  قیادت کیلئے کارکنوں کے ردعمل کو روکنا ناممکن ہو جائے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف  بد زبانی کرنے والا  عمران خان اپنے قد میں رہے آصف زرداری انتشاری خلفشاری کا درست نشانہ باز  شکاری بھی ہے اور پیپلز پارٹی کے کارکن  اپنی قیادت مخالفین کی ہر بیماری کا مجرب اور موٹر علاج بخوبی جانتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد کال عمران خان کی ایک اور  منافقانہ چال۔ہیعمرانی حکومت عوام الناس کو ہو شرںاء مہنگائی بے روزگاری سونامی میں ڈبونے اور ملک کو  بلند ترین غیر ملکی قرضہ جات میں جکڑنے والی حکومت تھی نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو  اتحادیوں نے عدم اعتماد سے ٹھکرایا ہے  اپوزیشن نے آئینی طریقہ کار کے زریعے بدترین حکومت سے نجات دلا کر ملک کو معاشی تباہی سے بچایا ہے نیر بخاری نے  کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کے ہر خاندان کے بیٹوں بزرگوں کا خوشبودار گلدستہ ہے عمران خان  فوجی خاندانوں کے نام پر سیاست کی سازش میں بھی بری طرح ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن