اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی صنعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کی بندرگاہ پر سالانہ تقریبا 35ارب امریکی ڈالرز کا تیل کا کاروبار ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین اوگرا مسرور خان نے پاکستان انرجی ریفارم سمٹ 2022کے دوسرے دن حکومت پاکستان اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے خطاب میںکیا جس میں انڈسٹری کے دیگر نامور مقررین کے بھی موجود تھے۔چیئرمین اوگرا کے مطابق ایل این جی سمیت تیل اور گیس پاکستان کی توانائی کے اہم اجزا ہیں جو کہ توانائی کی سپلائی کا 75فیصد حصہ ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی بندرگاہ پر سالانہ تقریبا 35بلین امریکی ڈالرز کا تیل کا کاروبار ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دیگر اور راستے بھی موجود ہیں۔مسرور خان نے وضاحت کی کہ پاکستان میں بدقسمتی سے گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں لیکن حکومت نئے وسائل تلاش کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور چار ورچوئل ایل این جی لائسنس جاری کر کے ایل این جی کی درآمد پر زور دیا جا رہا ہے ۔
توانائی کی صنعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود :مسرور خان
May 19, 2022