اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ پرتنظیمِ اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی امیر تنظیمِ اسلامی شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر بی خلجی، ڈائریکٹر میڈیا ایوب بیگ مرزا، ڈائریکٹر سوشل میڈیاآصف حمیدنیچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی ملاقات میں موجودتھے ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور،ریاستِ مدینہ کے تصور اور پاکستان میں اس کے اصولوں کے احیا کے حوالے سے امور پر بھی تفصیلی تبادل خیال کیا گیا تنظیمِ اسلامی کے زعما کی دنیابھر میں توہین رسالت ؐ کے انسداد کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیاکے خلاف تاریخ قرارداد کی منظوری پربھی چیئرمیں تحریک انصاف کی کاوشوں کو سراہا اور قرآن و سنت خصوصا سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو درسی نصاب کا حصہ بنائے جانے کو تاریخی اور قابلِ قدر اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منائے جانے کی بھی زبردست تحسین کی گئی رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کو بھی قابل تعریف کارنامہ قرار دے دیاملاقات میں تنظیمِ اسلامی کے وفد کی ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی خصوصی سفارش کی لوفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں لائح عمل کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا عمران خان نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر ایمان رسولِ اکرم ؐ کو جان و مال سے عزیز رکھنے والی قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے بیرونی طاقتوں کی ایما پر قوم کو ہمارے تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کے پیشِ نظر اس مملکت کا قیام تھا جہاں اسلام کے آفاقی اصولوں کو عملا لاگو کیا جاسکے تہذیبِ مغرب سیمرعوب اشرافیہ نیقوم کو بیسمت، بیرونی آقاں کی غلامی میں جکڑا، عمران خان نے کہا کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے بالآخر وہ قوم ابھر رہی ہے جو غلام ہندوستان میں آزاد مملکت قائم کرنیوالیاپنےآبا کی یادیں تازہ کرے گی دینی و مذہبی شخصیات و جماعتوں کو پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماؤںکی ملاقات
May 19, 2022