ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی سیکرٹری زراعت سے ملاقات

May 19, 2022

کوئٹہ(بیورورپورٹ)سیکرٹری زراعت و امداد باہمی امید علی کھوکھر نے کہا کہ بلوچستان فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2022 وجود میں آچکا ہے۔ اب کھاد کی خرید وفروخت اور ترسیل سے متعلق اشخاص وادارے صرف  ایکٹ کے مطابق ہی کام جاری رکھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں  اجلاس میں کیا۔اجلاس میں علی رضا جمالی ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔دریں اثناء نو لانگ ڈیم ضلع جھل مگسی کے سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشن کی میٹینگ امید علی کھوکھر سیکرٹری زراعت کی سربراہی میں ہوئی۔ نولا نگ ڈیم پراجیکٹ سے متعلق مشن نے سیکرٹری زراعت کو اب تک کی کاروائی کے متعلق بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ امسال سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوا، 2023 میں کنسلٹنٹ کام شروع کر کے اپنی رپورٹ مرتب کر یں گے۔

مزیدخبریں