خضدار( نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے وارڈ صالح آباد نظام آباد فقیر آباد سے امیدوار مولانا عبدالغفار شاہوانی نے کہاکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے روزِ اوّل سے جدوجہد کررہے ہیں اور مزید آگے بھی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر صورت میں جدوجہد کی جائے گی۔ جے یوآئی کا منشور بھی یہی ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام 29مئی کو کتاب کے نشان پر مہر ثبت کرکے اپنے لئے مخلص و خدمت سے سرشار نمائندوں کو آگے آنے کا موقع دیں۔ماضی میں صالح آباد نظام آباد فقیرآباد سے جتنے بھی امیدوار الیکشن میں جیتے انہوں نے عوام کو مایوس کیا اور عوام کے مسائل میں دلچسپی نہیں لی۔