چمن (نامہ نگار)چمن میں وش زوانان کے رہنما منور خان ودیگر رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں ہونے والے غیر سنجیدہ مضحکہ خیز غیر قانونی اور بے ضابطگیوں کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نیا بننے والا ضلع چمن چونکہ پہلے تحصیل تھی۔ منور خان نے کہا کہ چونکہ پْرانی تحصیل چمن میں 12 یونین کونسلز تھیں جن کو اب بڑھا کر 41 یونین کونسلز کردیا گیا ہے اور چمن کارپوریشن میں 41 وارڈز تھے جن کو کم کرکے 35 وارڈز بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں شہریوں کو ایک دن بھی اعتراضات جمع کرنے کے لیے نہیں دیا گیا ۔ ایک صدی پْرانے کلی ملک عبدالرحمن خان جو دو بلاک پر مشتمل ہے کو دو الگ اور ایک دوسرے سے دور یونین کونسلز میں تقسیم کر کے بدنیتی کا ثبوت دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 120 کے قریب اْمیدوار ان تمام تر اعتراضات اور غیرقانونی وغیرجمہوری ہتھکنڈوں کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں بھرپْور حصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
چمن میں وارڈزکی تقسیم پراعتراضات نہیں سنے گئے : وش زوانان
May 19, 2022