حب میں فیکٹری مزدورسہولتوں کوترس گئے،دال روٹی کا حصول بھی مشکل

لسبیلہ (نامہ نگار) بھوتانی گروپ کے سنئیر رہنما  عبدالرحمٰن دودا نے کہا کہ حب انڈسٹریل مالکان اور نام نہاد ٹھیکیداروں نے مزدوروں کے ساتھ ظْلم کی انتہا کر دی  ٹھیکیداری نظام لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے مزدوروں سے ظلم کی انتہا کردی ۔گورنمنٹ قوانین کو ہوا میں اڑا دیا گورنمنٹ نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریز میں کام کرنے والے ورکرز کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کیا جاتی  اور نہ  ہی کوئی مراعات  ہیں جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی تہواری چھٹیوں کی کٹوتی کر رہی ہیں اس مہنگائی اور بیروزگاری کے دور میں جہاں غریب مزدور طبقہ بمشکل سے دال روٹی کھاتے ہیں وہیں حب انڈسٹریل ایریا میں بڑے بڑے نام والے کمپنیاں مزدوروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کرتے ۔انہوں نے  سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی،ایم این اے لسبیلہ ٹو گوادر محمد اسلم بھوتانی،نوجوان قیادت سابق معاون خصوصی وزیر اعلٰی بلوچستان سردار زادہ محمد شہزاد صالح بھوتانی،وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،کمشنر قلات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ حب انڈسٹریز ایریا میں کام کرنے والے مزدور طبقہ پر ہونے والا ظْلم و زیادتی کا فوری نوٹس لے کر انکو انصاف اور گورنمنٹ قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن