ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا کی سربراہی میں تحصیل ننکانہ صاحب کے متعدد گندم کے گوداموں ،رائس ملز اور کمیشن شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔دوران کاروائی گوداموں سے 12ہزارسے زائدسٹاک کی گئی گندم کی بوریاں برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی ۔بروقت کارروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب زاہد پرویزوڑائچ نے اے ڈی سی آر جنت حسین نیکوکارا، محکمہ خوراک ،محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کی کارکردگی کو سراہا۔
ننکانہ صاحب: مختلف گوداموں سے 12ہزارسے زائدگندم کی بوریاں برآمد
May 19, 2022