نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)عطائیوں کی بھرمار متعلقہ حکام مبینہ طور پرمنتھلی لیکر خاموش تماشائی ہر چوک گلی بازار اور دیہاتوں میں عطائیوں کے ڈیرے سادہ لوح انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے متعدد بار نشاہدہی پر بھی ڈرگ انسپکٹر سمیت محکمہ صحت کے حکام ٹس سے مس نہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر کی گلی گلی چوراہوں اور دیہاتوں میں عطائیوں نے سادہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر رکھا ہے سٹیرائڈز کا استعمال بے دریغ طریقے سے کیا جارہا جس سے لوگ گردوں آنکھوں جگر کی بیماریوں سمیت دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان اورہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب سے عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
نارنگ منڈی میں عطائیوں کی بھرمار‘ شہریوں کوخطرات لاحق
May 19, 2022